پشاور،دی سٹی سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پیر 14 جون 2021 20:49

پشاور،دی سٹی سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) دی سٹی سکول بنوں رسہ کشی مقابلے اختتام پذی ہوگئے ، فائنل میں شائننگ سٹار نے برائٹ سٹار کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، تارتھ سٹار نے لٹل سٹار کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی پرنسپل دی سٹی سکول سسٹم شیراز خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،ان کے ہمراہ چیف انسٹکٹر فزیکل ایجوکیشن حبیب الله، ڈی پی ای مقبول فاطمہ ، لیکچرر بن یامین ، عثمان الله ، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد ، محمد علی ، عزیر محمد اور اکرام الله شامل تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون اور دی سٹی سکول سسٹم بنوں کے زیراہتمام منعقدہ انٹر سکول رسہ کشی مقابلوں میں دس ٹیم نے حصہ لیا جن میں شائننگ سٹار، لٹل سٹار، برائٹ سٹار، نارتھ سٹار ، فیوچر رائز سٹار ، ریڈ سٹاراور گرین سٹار شامل ہیں ۔ پہلے سیمی فائنل میں شائننگ سٹار نے لٹل سٹار کو دو اے سے شکست دوسرے سیمی فائنل میں برائٹ سٹار نے نارتھ سٹار کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ جبکہ فائنل میں شائننگ سٹار برائٹ سٹار کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

متعلقہ عنوان :