رحمن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن 10، بی ٹی کے اسٹارز نے فرینڈز کلب کو 69رنز سے ہرادیا

پیر 13 اکتوبر 2025 17:33

رحمن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن 10، بی ٹی کے اسٹارز نے فرینڈز کلب کو 69رنز سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) رحمن کلاسک کرکٹ لیگ سیزن10 سپرلیگ میں بی ٹی کے اسٹارز اور فرینڈز کرکٹ کلب کا میچ بقائی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، بی ٹی کے اسٹارز نے فرینڈز کرکٹ کلب کو69رنز سے شکست دے دی۔ بی ٹی کے اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 210 رنز بنائے۔بی ٹی کے اسٹارز کے کپتان سعید حسن نے شاندار سنچری 106رنز اسکور کئے۔

یاسر خان 45رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ فریینڈز کرکٹ کلب کیانس خان نی2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں فریینڈز کرکٹ کلب 141رنز بناسکی۔ عالیان خان52اور حافظ محمد سلمان 34رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سماجی رہنما احمد چوہان، شہید دانیال کرکٹ کلب کے سرپرست اعلی سردار کامران خان ترین، شیخ ساجد کریم و دیگر نیکہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کی جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

میدان آباد ہوں گے تو اسپتال ویران ہوں گے۔شیخ ساجد کریم نے کہا کہ سندھ بھر میں اسپورٹس سرھرمیاں پھیلائی جائیں گی۔ کرکٹ ، فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، اسکواش، ٹینس تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ کو فروغ دے کر نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ شہر کی ترقی کیلئے گرائونڈز کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ کرکٹ ، ہاکی سمیت تمام کھیلوں کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں ضروری ہیں۔