Live Updates

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا

پیر 13 اکتوبر 2025 16:16

اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے (کل) منگل کوعلی صباح السالم ٹیڈیم، اَرادِية، کویت میں ہو گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے خلاف اوے میچ کے لئے قوی فٹ بال ٹیم کویت میں موجود ہے۔ سابق انٹرنیشنل گول کیپر جمشید انور رانا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی افغانستان کے خلاف ایشین فٹ بال کپ کوالیفائی رائونڈ کے اپنے اوے میچ میں جذبے کے ساتھ متحد ہو کر کھیلیں تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ گروپ ای میں پاکستان، افغانستان، میانمار اور شام شامل ہیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات