چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 13 اکتوبر 2025 22:37

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔