قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری م جرم ہیں، شہباز گل

کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا،کرپٹ جانتے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل ان کی سیاست کی موت ہے، ن لیگی رہنماوًں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

پیر 14 جون 2021 22:35

قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری م جرم ہیں، شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری مجرم ہیں۔ ن لیگی رہنماوًں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا۔

(جاری ہے)

شہبازگل نے کہا کہ آج معیشت درست سمت میں ہے اور بجٹ سے عوام کوریلیف دینے کاسلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ جانتے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل ان کی سیاست کی موت ہے۔ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری سیاست اوروراثتی بدمعاشی کو پروان چڑھانے والی نا اہل لیگ ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نا اہل لیگ کے نزدیک جمہوریت صرف لوٹ ماراورذاتی جاگیربنانے کا نام ہے۔