نئی اسرائیلی حکومت سے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کی توقع نہیں، ایران

پیر 14 جون 2021 22:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2021ء) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی نئی حکومت سے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں تبدیلی کی توقع نہیں۔ایرانی سرکاری ترجمان نے تہران سے جاری اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے دشمن چلے گئے، طاقتور ایران اپنے مقام پر ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کے بارہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے نئی مخلوط حکومت تشکیل دے دی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی پارلیمان نے اتوار کو نئی اتحادی حکومت کے قیام کی منظوری دے دی۔انتہائی دائیں بازو کے رہنما نفتالی بینیٹ نئے وزیراعظم ہوں گے، معاہدے کے تحت دو سال بعد سیکولر رہنما اور مخلوط حکومت کے شراکت دار یائر لیپڈ وزیراعظم بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :