پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو منائی جائیگی

منگل 15 جون 2021 14:19

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 ..
بہاونگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ 21 جون کو منائی جائیگی جیالے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر غریب اور مستحق مریضوں کیلئے اپنے خون کے عطیات بھی دینگے اس سلسلہ میں تمام ضلعی سیکرٹریٹ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائیگااور وہاں پر ہی خون کے عطیات بھی دیئے جائینگے جو تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا افراد کو لگایا جائیگا اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کی تنظیموں نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔