ملکی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں اورکرپٹ بیوروکریسی کے لیے اینٹی کرپشن ویکسین ناگزیرہے، سید اعجاز شاہ

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعام آدمی ’’بجٹ‘‘سے مطمئن دکھائی دے رہاہے حکومت اسمبلی سے بجٹ با آسانی پاس کرالے گی،پیر عمران نقشبندی سے گفتگو

منگل 15 جون 2021 15:58

ملکی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں اورکرپٹ بیوروکریسی کے لیے اینٹی کرپشن ..
اسلام آباد /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) عوام میں سیاسی شعور کی ’’بیداری‘‘اصل تبدیلی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعام آدمی ’’بجٹ‘‘سے مطمئن دکھائی دے رہاہے حکومت اسمبلی سے بجٹ با آسانی پاس کرالے گی ، ملک بھر میں منشیات فروشی کے گڑھ اور قحبہ خانوں کی بھرمار،نئی نسل کوتباہ کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انسداد منشایت مہم کو موثر بنانے اور منشیات سے پاک پاکستان کیلئے اے ین ایف کی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے، علماء مشائخ نے مخلوقِ خدا کا تعلق توحیدِ حقیقی سے جوڑا۔

ربِ کریم تک پہنچنے کے لئے واحد ذریعہ اور سب سے اعلیٰ وسیلہ حضور نبی رحمت ﷺ ہیںان خیالات کا اظہار محکمہ انسدا د منشیات پاکستان کے وفاقی وزیر سید اعجاز شاہ نے اپنے دفتر میں ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن پاکستان اور قومی امن رابطہ کونسل کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزاداحمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، وفاقی وزیر سید اعجاز شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اپو زیشن جماعتیں عوام دوست بجٹ سے پریشان ہیں کیونکہ ان اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف کم اور تکلیفیں زیادہ دی ہیں اور ترقیاتی کام صرف فائلوں تک ہی محدود تھے لیکن آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل کو کم کیا جا رہا ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام دوست بجٹ پیش کیا گیاتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

(جاری ہے)

و زیر اعظم عمران خان عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ، میںآج اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کررہا ہوں حکومت کا مشکل دور ختم ہوچکا اور خوشحال وقت شروع ہوگی،انہوںنے کہا کہ علماء مشائخ کی تحریک پاکستان میں لازوال قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں موجودہ پر آشوب دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے لئے قربانیاں دینے والوں کی قربانیوں س آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی وطن کی بقاء سلامتی استحکام اور جمہوریت کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے افکار پر عمل درآمد کرکیہی وطن عزیز کو فرقہ واریت، اور صوبائی عصبیت سے نجات اور دہشتگردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں اورکرپٹ بیوروکریسی کے لیے اینٹی کرپشن ویکسین ناگزیرہے، ملک میں کرپٹ عناصر کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،حکومت نے تاریخی بجٹ پیش کرکے عوام دوستی کی مثال قائم کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا جس معاشرہ نے سیاست اور انصاف کو اپنایا اُسے جمہوریت سبق سیکھاتی ہے جو ہار اور جیت کے ساتھ اپنے اندر حوصلہ پیدا کرکے ترقی کی بنیادرکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق انسداد منشایت مہم کو موثر بنانے اور منشیات سے پاک پاکستان کیلئے اے ین ایف کی کارکردگی کو بہتر اور جدید خطوط پر استوارکیاگیا ہے ،ملک بھر میں منشیات فروشی کے گڑھ اور قحبہ خانوں کی بھرمار،نئی نسل کوتباہ کر رہی ہے، منشیات فروشوں اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے کئی پولیس ملازمین سے رابطے بتائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف شکایات کرنے والے شرفاء بھی خاموش ہوجاتے ہیں اور نشہ کی لعنت میں مبتلا کرکے نئی نسل کو تباہ کرنے والے معاشرہ کے یہ دشمن کھلے عام اپنا کاروبار چلا رہے ہیں، منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف اے این ایف موثر اقدامات کر رہی ہے جس کیلیئے انٹلیجنس کا جال ملک بھر میں پھیلایا گیا ہے، جس کے باعث منشیات کی اسمگلنگ پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے،مگر منشیات سے پاک پاکستان کیلئے متعلقہ محکموں کو مل کر مثبت رابطوں کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا،انہوں نے ملک بھر کے علماء مشائخ سے اپیل کی کہ وہ وطن عزیز کو منشیات سے پاک کرنے میں ادارون کا ساتھ دیں اور محراب ومنبر سے نوجون نسل کو منشیات سے بچانے کے لیئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی مہم چلا کر منشیات کے خلاف جای جہاد میں حصہ لیں،