صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا دورہ قصور

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں‘صوبائی وزیر اقلیتی امور

منگل 15 جون 2021 19:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) صوبائی وزیر ہیومن رائٹس و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کا دورہ قصور، صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے ہمراہ اقلیتی گرانٹ کے تحت بیوہ، یتیم اور معذورافراد میں چیک تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابقصوبائی وزیر ہیومن رائٹس واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن نے گزشتہ روز قصور کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی آفس میں اقلیتی امداد کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کے ہمراہ بیوہ، یتیم اور معذورافراد میں چیکس تقسیم کیے، ا س موقع پر صوبائی وزیر ہیومن رائٹس واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا کہ کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر نگرانی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، قلیتی امداد 2020-21کے تحت ضلع بھر میں 300 خاندانوں میں چیک تقسیم کیے گئے ہیں، حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، ریاست میں سب شہری برابر ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔