فنانس بل کے ذریعے اور چور دروازے کے ذریعے ہم کچھ نہیں ہونے دیں گے، یوسف رضا گیلانی

بھی یہ معاملہ کمیٹی کے پاس ہے،باہمی مشاورت کے ساتھ بل کو شکل دیں گے، قائد ایوان شہزاد وسیم ،ایف ائی اے، نیب جیسے ادارے آزاد ہیں ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیر قانون فروغ کا اظہار خیال

منگل 15 جون 2021 19:40

فنانس بل کے ذریعے اور چور دروازے کے ذریعے ہم کچھ نہیں ہونے دیں گے، یوسف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ فنانس بل کے ذریعے اور چور دروازے کے ذریعے ہم کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو سینٹ اجلاس کے دور ان نکتہ اعتراض پر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ ایف بی آر کو ضرورت سے ذیادہ اختیار دئیے جارہے ہیں،فنانس بل کے لیے ذریعے یہ حملہ کئے جانے کی تیاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ سیاست دانوں ہی نہیں بلکہ عام آدمی کا بھی مسئلہ ہے ۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ فنانس بل کے ذریعے اور چور دروازے کے ذریعے ہم کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کاکہ ابھی یہ معاملہ کمیٹی کے پاس ہے،باہمی مشاورت کے ساتھ بل کو شکل دیں گے۔وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا،اگر بجٹ عوام دشمن ہے تو پورے ملک کی چیمبر آف کامرس اسے اچھا بجٹ کیوں کہہ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اخبارات میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے مثبت ردعمل شو کیا،کہا جارہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن رہنمائوں سے انتقامی کارروائی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،کلیئر کرنا چاہتا ہوں ایسا کچھ بھی نہیں ہے،ایف ائی اے، نیب جیسے ادارے آزاد ہیں ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں،عدالتیں آزاد ہیں جائیں اپنا کیس لڑیں اور کلیئر ہوں،سیاست اپنی جگہ تاہم اگر کسی کو بجٹ کے کسی حصے پر اعتراض ہے تو وہ متعلقہ پوائنٹ بتائے،کہا جارہا ہے عمران خان کی حکومت نہیں چل سکتی لیکن خدا کا شکر ہے حکومت قائم ہے اور ایسا کچھ نہیں ہوا