
بجٹ میں فلور ملز کے انکم ٹیکس میں یکمشت 400فیصد اضافہ فوری واپس لیا جائے، عبدالرحمن خان
انکم ٹیکس کی شرح میں 400فیصد اضافہ ہر لحاظ سے بلاجواز ہے،نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس
منگل 15 جون 2021 20:30

(جاری ہے)
عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ چار سال پہلے چوکر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا تھا جس کا فلورملز مالکان نے خیر مقدم کیا تھا لیکن موجودہ بجٹ میں چوکر پر17فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کو فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آٹا عوام کی بنیادی ضرورت ہے اور آٹا مہنگا ہونے سے عام آدمی کی زندگی پر اس کا براہ راست اثر پڑتا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین عوام کو مزید مہنگائی سے بچانے کیلئے بجٹ میں فلور ملز کیلئے انکم ٹیکس میں اضافہ اور چوکر پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فوری طور پر واپس لیں۔ آئی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں گندم دستیاب ہی نہیں حالانکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بمپر فصل ہوئی ہے جبکہ تقریبا 6لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کر لی گئی ہے اس کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گندم تقریبا 2100روپے فی من ہو گئی ہے۔ اگر حکومت نے ذخیرہ اندوزی پر قابو نہ پایا اور راستے میں ہی گندم کے ٹرکوں پکڑ نے کا سلسلہ بند نہ کیا تو آٹا بہت مہنگا ہو جائے گا جس کی ذمہ داری فلور ملز پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1200روپے ہو جائے گی جس کی وجہ سے عام مارکیٹ میں روٹی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ حکومت نے سمال انڈسٹری کیلئے ٹیکسوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے جو خوش آئندہ نہیں ہے۔ عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے حکومت فور ی طور پر فلورملز کے ٹرن اوور پر انکم ٹیکس کی شرح کو دوبارہ 0.25فیصد کی سطح پر بحال کرے اور چوکر پر 17فیصد سیلز ٹیکس بھی واپس لے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
کوئٹہ‘ چینی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ‘فی کلو قیمت 185روپے ہوگئی
-
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
-
ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
-
ایس ای سی پی کے اپیلیٹ بینچ نے بروقت انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت مالی سال 2024-25 میں 124 اپیلیں نمٹا دیں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.