
بجٹ کے بعد پہلا "تحفہ"، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے مہنگا کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا
محمد علی
منگل 15 جون 2021
21:21

(جاری ہے)
قیمتوں میں اضافے کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال اوگرا کی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔
تاہم وزیراعظم نے اوگرا کی سمری کے برعکس کم اضافے کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اسی باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جو کورم پورا کرنے کے قابل نہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، عمر ایوب
-
بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا غیرت کے نام پر سرعام قتل، ویڈیو وائرل
-
خیبرپختونخواہ کی مخصوص نشستوں پر حلف اور سینیٹ الیکشن گورنر ہاؤس میں ہوں گے، شیڈول جاری
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
-
مشرق وسطی: تولید میں کمی، کم بچے اور بڑے مسائل؟
-
ویتنام: کشتی الٹنے کا واقعہ، 38 ہلاکتیں، ایک زندہ بچ جانے والے کی کہانی
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.