Live Updates

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث آج کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 4 جون 2025 11:40

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا ، اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث آج کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ ملکی تاریخ میں سٹاک مارکیٹ کی سب سے بلند سطح تصور کی جا رہی ہے جو نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مالیاتی استحکام کے اشارے بھی دے رہی ہے۔اس سے قبل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونے کی خبر سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث ایک بار پھر سے ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا تھا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔

قبل ازیں دو روز قبل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کے بعد اچانک سے مندی چھا گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑاتھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ اچانک مندی چھا گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی تھی ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 813 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات