
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش میں اہم انکشافات، قتل کی وجوہات بھی بتا دیں
مجھے اس بات کا رنج تھا کہ وہ مجھ سے نہیں ملی اسی دکھ میں میں نے اسے مار دیا، عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا، عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا
فیصل علوی
بدھ 4 جون 2025
11:05

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عمر حیات نے گاڑی کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا، جس پر رینٹ اے کار کے مالک نے ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کارروائی کے دوران پیسے وصول کرنے کیلئے خود سامنے آ کر دعویٰ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد عمر حیات جائے واردات سے فرار ہوگیااس نے پہلے بائیک رائیڈ بک کی پھر راستے میں اتر کر ایک ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد کے لاری اڈے پہنچاجہاں سے وہ فیصل آباد روانہ ہو گیا۔پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ موبائل ڈیٹا، گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد بھی حاصل کئے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کا تعلق پنجاب سے تھا جسے پولیس نے رات گئے گرفتار کیاتھا۔ ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی تھی ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا تھا۔پولیس ذرائع کامزید کہنا تھا کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لیا گیا تھا ۔پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ورثا سے شناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہناتھا کہ ٹک ٹاکر ثناءیوسف کے قتل سے شہر میں تشویش کی لہر تھی۔ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے 113کیمروں کی مدد لی گی،300کالز کا ڈیٹا دیکھا گیا ۔ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نے انتہائی قدم اٹھایاگیاتھااسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیاتھا۔ملزم عمر حیات میٹرک پاس تھا۔ اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہے کسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر5 گولیاں ماریں تھیں۔پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7 ٹیمیں بنائیں۔قتل کیس کی تفتیش کیلئے113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں۔300 سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیاگیا۔سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلووں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارے گئے تھے۔اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں
-
اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس کو روکنے کیلئے نجی ہوٹل پر دباو ڈالا جا رہا ہے
-
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا
-
سب سے زیادہ شوگرملیں آصف زرداری، پھر جہانگیر ترین اور شریف خاندان کی ہیں
-
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
-
اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط
-
مودی کو اب حقیقت مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیرتک نہیں چلا کرتا
-
پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت
-
جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
-
وزیراعظم کی چینی کی ایکس مل قیمت 165 اور ریٹیل 173روپے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت
-
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
کیا آپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرتے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.