بجٹ ختم ہوتے ہی نیب کے خلاف موصول تمام شکایتیں سامنے لائوں گا، سینیٹر سلیم مانڈی والا

اسد عمر اور شوکت ترین نے بھی نیب سے متعلق باتیں کی ہیں انکے خلاف تو کوئی ریفرنس نہیں، ڈپٹی چیئر مین سینٹ

بدھ 16 جون 2021 16:10

بجٹ ختم ہوتے ہی نیب کے خلاف موصول تمام شکایتیں سامنے لائوں گا، سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ بجٹ ختم ہوتے ہی نیب کے خلاف موصول تمام شکایتیں سامنے لائوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کئے تاجر نیب حکام کے ساتھ نیب سے باہر ہی معاملات طے کر لیتے ہیں، نیب کے خلاف کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ ختم ہوتے ہی نیب کے خلاف موصول تمام شکایتیں سامنے لائوں گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب سمجھتے ہیں کہ باتیں کرنے سے نیب ترمیم شدہ آرڈیننس رک جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ میں بات کرتا ہوں تو کہتے ہیں آپ کے خلاف ریفرنس ہے اس لئے باتیں کر رہے ہیں، اسد عمر اور شوکت ترین نے بھی نیب سے متعلق باتیں کی ہیں انکے خلاف تو کوئی ریفرنس نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے ڈر سے کوئی تاجر ملک میں بزنس کرنے کیلئے تیار نہیں، چیئرمین نیب پر رحم آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے سوسائٹیوں کو تباہ کردیا ہے، نیب ہر سوسائٹی میں مداخلت کرکے اپنے لوگ بھرتی کرواتی ہے۔