ٹنڈوالہیار میں چھوٹے آبادگاروں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور چوری روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے رینجرز سے مدد طلب کرلی

بدھ 16 جون 2021 23:39

ٹنڈ والہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) ضلع بھر کے چھوٹے آباد گاروں کو ٹیل تک پانی کی فر اہمی کو یقینی بنانے کے لیے اور شاخوں پر بااثر زمینداروں کی جانب سے پانی چوری کرنے کی اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے پانی چوری کو روکنے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں پانی کی چوروں کی روک تھام کے لیے ہمیں رینجرز کے جوان دیئے جائیں تفصیلات کے مطابق سند ھ بھر کی طر ح ٹنڈوالہیار میں ٹیل کے آباد گاروں تک پانی کی فر اہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری نے ضلع بھر میں شاخوں اور واٹر کوسوں سے پانی کی چوری کو روکنے کے لیے ڈی جی اینجرز کو خط لکھا ہے کہ ہمیں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے جوان تعنات کیے جائیں جو شاخوں پر پہرا دیکر پانی چوروں کر نے والوں کو گر فتار کر کے پانی منصفانہ تقسیم کا عمل شفاف ہو سکے۔