پنجاب بھرمیں 877 ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق 972 زخمی ہوئے

جمعرات جون 16:42

پنجاب بھرمیں 877 ٹریفک حادثات میں 04افراد جاں بحق 972 زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں877روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں04افراد جاںبحق جبکہ972افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔383معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات409ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور26مسافر401ور166پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلیملتان65حادثات میں 67متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد61حادثات میں66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل976متاثرین میں807مرد اور169خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں208افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور501افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ267زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں787موٹر سائیکلز،120آٹو رکشے،84موٹر کاریں،37وین04مسافربسیں،22ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔