مکوانہ ،محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام ماں ،بچے کی صحت ،مطلوبہ اہداف کا حصول کے عنوان پر تمام تحصیلوں میں علماء کیساتھ سیشنز کا انعقاد

جمعرات جون 16:42

مکوانہ ،محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام ماں ،بچے کی صحت ،مطلوبہ اہداف ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) فیصل آبادضلعی محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام ماں اور بچے کی صحت اور مطلوبہ اہداف کا حصول کے عنوان پر تمام تحصیلوں میں علماء کرام کے ساتھ الگ الگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی،صدر،جڑانوالہ،تاندلیانوالہ، سمندری اور چک جھمرہ سے 40 علماء کرام نے شرکت کی۔اس موقع پرپاپولیشن ویلفیئر افسران نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت برقرار رکھ کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں جس کے لئے بہبود آبادی پروگرام پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے اور محکمہ کی طرف سے علماء کرام کیساتھ میٹنگز کا تسلسل سے انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ بہبود آبادی سے تعاون جاری رکھیں تاکہ پروگرام کی کامیابی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی شادی شدہ جوڑوں کو بہبود آبادی پروگرام پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں موثر رہنمائی کے ساتھ ساتھ سہولیات بھی فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے زیراہتمام آگاہی پروگرامز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پرجاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کیلئے لازمی ہے کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھا جائے جس کے لئے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے۔انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ ماں اور بچے کی اچھی صحت کے لئے بہبودآبادی کے پیغام کو عام آدمی تک پہنچائیں تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی ہو۔علماء کرام نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :