Live Updates

اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ، اپوزیشن اپنے نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئی ، اپوزیشن نے 2019 میں بھی میرے خلاف تحریک اعتماد کی ناکام کوشش کی تھی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 17 جون 2021 23:03

اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی، قاسم سوری
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جون 2021ء) اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی, ان کے پاس اتنےلوگ ہی نہیں کہ تحریک کامیاب کرا سکیں، اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا ردعمل سامنے آ گیا- تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے بعد قاسم سوری کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے- ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں قاسم سوری نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن نے 2019 میں بھی میرے خلاف تحریک اعتماد کی ناکام کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں ںے کہا کہ اس وقت بھی اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں ہوئے تھے۔ قاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اتنےلوگ ہی نہیں ہیں کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کراسکے۔

انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے سے دستخط شدہ فہرست لگا کرتحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد مشروط کردی ہے ، قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ حکومت نے ایجنڈا بلڈوز کر کے جو قانون سازی کی ہے وہ واپس لے ، اگر حکومت قانون سازی واپس لے گی تو ہم بھی تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔

اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسپیکر نے اس معاملے پر کمیٹی بنائی جو اس دن ہونے والی ساری قانون سازی کا جائزہ لے ، حکومت اس دن ہونے والی قانون سازی واپس لے گی تو ہم تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرو ادی ہے، تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط موجود ہیں، تحریک عدم اعتماد قواعدوضوابط کے رول12کے تحت جمع کروائی گئی، تحریک عدم اعتماد کے ڈرافٹ میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ اپوزیشن کو عوام کی نمائندگی کرنے اور بولنے کے حق سے محروم کیا گیا، ڈپٹی اسپیکر نے 10جون کے سیشن کے دوران قواعدوضوابط اور جمہوری اقدار کو پامال کیا ، ڈپٹی اسپیکر نے 11مرتبہ حکومت کی طرفداری کی۔

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی ، اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے اپنی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ، تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو بچانے کے لیے حکومت نے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ، جس کے تحت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی اراکین عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران ایوان میں نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کے لیے 172 اراکین خود پورا کرنے ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات