واپڈا ،مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار

جمعہ جون 12:20

واپڈا ،مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2021ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 133000کیوسک اور اخراج 155000کیوسک،  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد56800کیوسک اور اخراج 56800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد52800کیوسک اور اخراج15000کیوسک،دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد42300کیوسک اور  11800اخراج   کیوسک  ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1462.94 ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.655لین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1149.25فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   1.746    ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیر ہ 0.133ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :