پاکستان کو صاف ستھرا سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،میاں اعجاز انجم

جمعہ 18 جون 2021 18:14

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2021ء) وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے ایوارڈ یافتہ قومی چیمپئن اشفاق نذر،کلین گرین چیمپئنز میاں اعجاز انجم اور میاں شمیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو صاف ستھرا سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپنے حصے سے زیادہ کام کررہے ہیں اور اس کے پیچھے اپنی آنے والی نسلوں کے بارے میں اچھی سوچ کارفرما ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دوران مختلف مقامات پر درخت لگانے اور دیہی علاقوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کی صحت اور زندگیوں کے تحفظ کی خاطر سموگ،فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر وسائل اور توانیاں بروے کارلارہے ہیں کیونکہ درخت لگانا اور انکی حفاظت کرنا بہترین عمل اور صدقہ جاریہ ہے۔

(جاری ہے)

محمد اشفاق نذر اور میاں اعجاز انجم نے مذید کہا کہ پبلک مقامات،سرکاری وغیر سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں،مدارس،گرین بیلٹس،پارکوں،جہاں جگہ ملے وہاں پھل دار،پھول دار اور سایہ دار درخت لگاکر اپنا انسانی،اخلاقی،مذہبی اور قومی فریضہ ادا کررہے ہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپنے حصے کے درخت ضرور لگائیں تاکہ وطن عزیز پاکستان کا شمار دنیا کے سرسبز اور خوبصورت ممالک میں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :