مادر وطن پر قربان ہونیوالوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 18 جون 2021 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں تربت ایئرپورٹ کے قریب پاک آرمی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہونیوالوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پرحملے کی شدید الفالظ میں مذمت کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہونے والے نوجوان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے بہادر افواج اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے صوبے میں شرپسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کی پرامن حالات خراب کرنے میں ہمارے دشمن ملک بھارت کا ہاتھ ہے اور بھارت پاکستان خصوصاًً بلوچستان میں امن وخوشحالی نہیں چاہتا لیکن ہم پاکستان اور بلوچستان کے دشمنوں کو واضح پیغام دینا چاہتے کہ بلوچستان کا بچہ بچہ پاک فوج اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میںشہید نوجوان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے دریں اثناء بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ کا عثمان خان کاکڑ کیلیے نیک خواہشات کااظہار صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ جوکہ ایک حادثہ میں زخمی ہوا اور اس وقت کوئٹہ میں زیر علاج ہے انکی جلد صحت یابی کیلیے دعا گوں ہے کہ اللہ تعالی عثمان خان کاکڑ کو جلدازجلد صحت یاب کرے اس کے علاوہ صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سنٹرکا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گزشتہ روز زیارت میں دو قبائل کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والے مریضوں کے علاوہ حلقے سے تعلق رکھنے دیگر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز مریضوں کو تمام مفت طبی سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔