کہروڑپکا اغوا کے مقدمہ کا ڈرپ سین ہو گیا

کہروڑپکا کے نواحی علاقے چیلے وائین میں چند روز قبل اغوا ہونے والی خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کر ڈالا تھا ایس ایچ او تھانہ صدر ملک حبدار نے جدید ٹیکنالوجی سے اغوا کے مقدمے کو ٹریس کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 11:52

کہروڑپکا اغوا کے مقدمہ کا ڈرپ سین  ہو گیا
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2021ء) تفصیل کے مطابق لودہراں کی تحصیل کہروڑپکا کے نواحی علاقے چیلے وائین میں  محمد شریف نے  تھانہ صدر میں درخواست گزاری کہ اس کی بیوی کو اغوا کر لیا گیا ہے پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون کی تلاش شروع کر دی دوران تفتیش پولیس کو اغواء ہونے والی خاتون عشرت بی بی کے شوہر محمد شریف پر شبہ ہوا اور اسے شامل تفتیش کرلیا گیا

دوران تفتیش محمد شریف نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اسے تندور میں جلا دیا ہے اور تندور میں جلانے کے بعد اسے قریبی نہر میں پھینک دیا اور پھر اس لرزہ خیز واردات کے بعد اس نے اپنی بیوی کےاغواء کا واویلا شروع کردیا تمام تر حقائق سامنے آنے کے بعد پولیس نے محمد شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا علاقے میں لرزہ خیز خونی واردات سے خوف و ہراس پھیل گیا مقتولہ عشرت بی بی تین بچوں کی ماں تھی ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک حبدار کو  شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :