لودھراں،شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلادیئے، گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 19 جون 2021 14:36

لودھراں،شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تندور میں جلادیئے، گرفتار ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) لودھراں سے لاپتا خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادیئے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سیکہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :