چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کا راول ڈیم چوک منصوبے کا دورہ

ہفتہ 19 جون 2021 16:44

چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کا راول ڈیم چوک منصوبے کا دورہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ہفتہ کو راول ڈیم چوک منصوبے کا دورہ کیاہے۔اس موقع پر ممبران سمیت دیگر افسران اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔چیئر مین سی ڈی اے نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیااورکام کی رفتار کو مزید تیز اور بہتر بنانے کی خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ موقع پرموجودممبراورڈائریکٹر  نے انہیں مذکورہ منصوبے کےترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ مذکورہ منصوبے پر کام جاری ہے،اوراس کے اٹھارہ گریڈر اورپچیس پائلزمکمل ہوچکی ہیں۔

جبکہ عیدالضحی کے بعد گریڈرز لانچ کئے جائیں گے. مذکورہ منصوبے میں متعدد سڑکیں ایک انڈر پاس اور اوور ہیڈ بریج اور مارگلہ ٹائون  کو ملانے والاایک ا لگ انڈر پاس بھی مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پرچئیرمین  نے سی ڈی اے نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کیلئے مزید افرادی قوت اور مشنری مہیا کیا جائے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کو فوری تعیناتی کیاجائے اور فوری طورپر سلپ روڈز مکمل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :