آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے

ہفتہ 19 جون 2021 19:22

آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جیمخانہ نے قذافی جیمخانہ کو 143 رنز سے شکست دیدی النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنز بنائے مرزا اسد بیگ نے 47 جبکہ احمد اقبال نے 46 اور فضل سبحان نے 35 رنز بنائے ۔

اسد مبین نے تین جبکہ ظفر خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں قذافی جیمخانہ 25 اوورز میں صرف 109 رنز بنا کر آٹ ہوگئی عدنان قریشی نے 38 اور عاطف خان نے 29 رنز اسکور کئے۔سلیم مال اور عدنان شاہ نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ایمپائرنگ کے فرائض محمد یونس اور جاوید جعفری نے سر انجام دئیے جبکہ مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں ائیرپورٹ جیمخانہ نے راوی جیمخانہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی راوی جیمخانہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر صرف 100 رنز بنائے . ارسلان مسعود نے 22 رنز جبکہ محمد احسن نے 20 رنز بنائے۔

منصور خان اور صدام امین نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں ائیرپورٹ جیمخانہ نے صرف 13.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ جہانزیب سلطان نے 52 رنز جبکہ طحہ محمود نے 31 ناٹ آٹ رنز اسکور کئے۔ امپائرنگ کے فرائض فہیم احمد سینئر اور بشیر عباسی نے انجام دیئے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔ لانڈھی جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب نے نیو اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 126 رنز سے شکست دیدی۔

محمد حسین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں پر 372 رنز بنائے ۔فراز علی نے شاندار بیٹنگ کی اور 19 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 152 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ شاہد میرانی نے 15 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری 138 رنز اور بلال منیر نے 46 رنز بنائے۔ خورشید خان نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں نیو اسٹار کرکٹ کلب 29.2 اوورز میں 246 رنز بنا کر آٹ ہوگئی ۔ ریحان شہباز نے 77 ، محمد شفیع نے 59, اور محمد اقبال نے 36 رنز اسکور کئے ۔ عاقب رضوی نے تین جبکہ عدیل محمود اور توحید خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمان اور عرفان عنایت نے سرانجام دئیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے۔