وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کو عثمان کاکڑ کے علاج کی مکمل نگرانی کیلئے مقرر کردیا

ہفتہ 19 جون 2021 22:45

وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کو عثمان کاکڑ کے ..
کراچی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کو عثمان کاکڑ کے علاج کی مکمل نگرانی کیلئے مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ سندھ، ڈی سی کراچی ملیر، ڈی سی ایسٹ کراچی ودیگر حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر سینیٹر عثمان کاکڑ کو آغا خان ہسپتال لے جانے کے تمام انتظامات مکمل کئے تھے یاد رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے سینیٹر عثمان کاکڑ کو کراچی آغا خان ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی علاج کی تمام تر زمہ داری سندھ حکومت کی ہوگی۔