ریاست مدینہ پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ایان علی لے کر چلی گئی،شہباز گل
سندھ میں اس وقت پورے ملک میں سب سے زیادہ غربت ہے ۔بلاول کی حکومت کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں لیکر آگئی ہے شہید بی بی کی سالگرہ پر پیپلزپارٹی کے سچے کارکنوں سے اظہار افسوس کرتا ہوں کہ ان کے جانے کے بعد پرچی سے چیئرمین نکل آیا،میڈیا سے گفتگو
پیر 21 جون 2021 21:35
(جاری ہے)
ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ کراچی میں ہمیں ہمیشہ اچھی طرح خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔آج شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے ۔میں پیپلزپارٹی کے سچے کارکنوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان سے اظہار افسوس بھی کرتا ہوں کہ شہید بی بی کے جانے کے بعد ان کے لیے پرچی سے ایک بچہ چیئرمین نکال لیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ 2010سے اٹھارہویں ترمیم کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے ۔سندھ کو اب تک 5200ارب روپے ملے ہیں ۔یہ سندھ کے عوام کا پیسہ تھا ۔اس میں کچھ پیسہ ایان علی لے کر چلی گئی ہے ۔پرچی سے نکلنے والے چیئرمین کے ابا نے اپنے دور صدارت میں 52غیر ملکی دورے کیے ۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ریاست مدینہ پر تنقید کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔عمران خان نے پاکستان کی شان ورلڈ کپ جیت کر پھر شوکت خانم بناکر بنائی۔انہوںنے کہا کہ دنیا کی بدترین گورننس میں بھی اتنے لوگ کتے کے کاٹنے سے نہیں مرتے جتنے میں سندھ میں مرتے ہیں ۔سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے،سندھ کو حصے سے زیادہ 32 فیصد جاری کیا گیا ہے لیکن یہ پھر وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہیں ۔یہ کاغذی لیڈر اور شیر ہیں۔انہوں نے بھی نانا کی طرح کف کھولیے ہیں،کف کھلنے سے لیڈر بنتے تو آج بھٹو بن جاتے۔اپنا قد اور ادائیں دیکھ کر تنقید کریں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اب سندھ کی باری ہے ۔ہم اس کو ریاست مدینہ بنائیں گے ۔اب ہم سندھ کو لوٹنے کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔آپ سے حساب لیکر دکھائیں گے۔یہ آپ کے باپ کا پیسہ نہیں ہے ۔کراچی میں بھتہ لے کر انکروچمنٹ کروائی گئیں ۔اصل مجرم سندھ حکومت ہے۔قبضہ مافیا سے پیسہ لیکر نالوں قبرستان پر بلڈنگ بنائی گئی۔ٹاک شو میں بیٹھ کر سپریم کورٹ پر تنقید کی جاتی ہے۔وفاقی حکومت کراچی کے لیے زیادہ کام کررہی ہے ۔بلاول کے میڈیا سیل میں آگ وزیراعظم کی گاڑیوں نے بجھائی۔یہاں کوئی ریسکیو کا ادارہ موجود نہیں ہے ۔جیکب آباد کے اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ دن گئے جب پاکستان میں خاندانی سیاست تھی۔چاند پر تھوکنے سے اور اپنے منہ پر بار بار ڈلوانے سے پرہیز کریں۔آپ اپنی سندھ کی گورننس پر فوکس کریں۔سندھ سب سے پیچھے رہ گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج گجر نالا احتجاج پر صحافیوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے پولیس سے رابطہ کیا۔کوئی آواز اٹھائے تو صحافی گم ہوجاتے ہیں ماردیے جاتے ہیں۔بلاول کی حکومت کراچی کو دنیا کے دس بدترین شہروں میں لیکر آگئی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.