خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈن اتھارٹی کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی، وزیر خوراک کی ھدایت
پیر 21 جون 2021 23:51
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان، سیکرٹری محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عنبر علی خان ،ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان، ایم ڈی خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ علی محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر اجلاس کون ڈائریکٹر جنرل نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو ملک میں معیاری خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنایا جائیگا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ میں کارکردگی مزید بہتر بنانے میں جو بھی قانونی پیچیدگیاں اب تک سامنے آئی ہیں، ان کون دور کرنے کے حوالے سے کام کیا جائے، تاکہ ترمیمی ایکٹ متعلقہ فورم سے منظور کرایا جائے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے آپریشنز میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا جائے اور اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کی معاونت حاصل کرے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کے آپریشنز میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا جائے اور اس سلسلین میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی معاونت حاصل کرے۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مارچ 2018 میں صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں کام کا آغاز کیا جسکا دائرہ کار اب مزید 15 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے گزشتہ چھ ماہ میں خوراک سے وابستہ 71 ہزار سے زائد کاروباروں کے معائنے کئے، جس کے دوران تقریبا 7 لاکھ کلو/ لیٹر غیر معیاری و مضر صحت اشیائے خوردنوش کو تلف کیاگیا، جبکہ ایک ہزار سے زائد کاروباروں کو بہتری کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی کاوشوں سے صوبے میں کاروباری حضرات ماڈل فوڈ شاپس کی جانب جارہے ہیں اور اب تک صرف پشاور میں 200 کے قریب ماڈل ڈیری شاپس بنائی گئی ہیں۔ شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فیلڈ ٹیمیں سائنسی بنیادوں پر اشیائے خوردنوش کا جائزہ لیتی ہیں، جس کے لئے انہیں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ خوردنی اشیاء کا فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے بھی تجزیہ کرایا جاتا ہیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.