ایمریٹس نے موسم گرما میں مستحکم سفری طلب کے پیش نظر اپنے آپریشنز میں تیزی لے آیا

جیسے جیسے دنیا میں مسافروں کے داخلے کے لئے سفری رکاوٹوں میں نرمی آرہی ہے، ایمریٹس ایئرلائن موسم گرما میں لوگوں کی فرصت کے ایام کے بڑھتی ہوئی سفری طلب پوری کرنے کے لئے اپنے نیٹ ورک کے آپریشنز میں تیزی اور اپنی خدمات میں وسعت لا رہا ہے

منگل 22 جون 2021 18:03

ایمریٹس نے موسم گرما میں مستحکم سفری طلب کے پیش نظر اپنے آپریشنز میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2021ء) جیسے جیسے دنیا میں مسافروں کے داخلے کے لئے سفری رکاوٹوں میں نرمی آرہی ہے، ایمریٹس ایئرلائن موسم گرما میں لوگوں کی فرصت کے ایام کے بڑھتی ہوئی سفری طلب پوری کرنے کے لئے اپنے نیٹ ورک کے آپریشنز میں تیزی اور اپنی خدمات میں وسعت لا رہا ہے۔ ایئرلائن بتدریج اپنے روٹ نیٹ ورک کو دوبارہ تیار کر رہی ہے اور اہم مارکیٹوں میں اپنی زیادہ سے زیادہ موجودگی کی اپنی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔


آج ایمریٹس عالمی سطح پر 115 مقامات پر سفری خدمات پیش کررہا ہے اور جولائی کے اختتام تک اس کا عالمی وبا سے پہلے والا 90 فیصد سفری نیٹ ورک بحال ہوچکا ہوگا اور 124 شہروں میں 880 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ ہورہی ہوں گی۔
جولائی میں ایمریٹس ایئرلائن کی سفری خدمات 7 شہروں میں بحال ہوں گی، جن میں 1 جولائی سے وینس، 2 جولائی سے پھوکیٹ، نائس، اورلینڈو اور میکسیکو سٹی، 9 جولائی کو لیون اور 14 جولائی سے مالٹا کی پروازیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایمریٹس فلوریڈا کے دوسرے بڑے شہر اور دنیا کے سب سے مقبول تفریحی مقامات میں شامل میامی کے لئے 22 جولائی سے پروازیں شروع کرے گی۔

ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا، "ایمریٹس دبئی کو کاروباری مقاصد اور دنیا بھر کے لوگوں سے جوڑے رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم اپنا نیٹ ورک دوبارہ قائم کرنے کے لئے بھرپور محنت سے کام کررہے ہیں اور سرکاری حکام اور اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مقامات کی رسائی محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

ہمیں حالیہ پیش رفت سے حوصلہ ملا ہے کیونکہ متعدد ممالک نے بین الاقوامی سفر کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور ہم نے ملاحظہ کیا کہ جہاں سے پابندیاں کم ہوئیں وہاں سفری طلب کی مستحکم علامات سامنے آئی ہیں۔"
ایئرلائن اپنے نیٹ ورک سے صلاحیتوں میں اضافہ لائے گی اور موسم گرما کی مناسبت سے اپنے شیڈولز بڑھائے گی تاکہ زیادہ صارفین کو مقبول تفریحی مقامات سے جوڑا جائے اور انہیں تعطیلات کے لئے زیادہ انتخاب اور سہولت فراہم کی جائے۔


جیسے جیسے بین الاقوامی مسافروں کے لئے مزید مقامات کھلتے جارہے ہیں، ایمریٹس یورپ، افریقہ اور شمالی امریکہ کے 12 شہروں کے لئے پروازوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ ایمریٹس جولائی اور اگست کے لئے متعدد مقامات بشمول میونخ، ڈسیڈورف اور ہیمبرگ، زیورخ، ویانا، پراگ، میڈرڈ، اسٹاک ہوم، برسلز، لزبن، شکاگو اور تیونس کے لئے اپنی پروازوں کے شیڈولز میں اضافہ لائے گا ۔

یورپ میں ایئرلائن اس وقت 20 ممالک کے 30 سے زائد شہروں میں سفری خدمات پیش کر رہی ہے جن میں یونان، اسپین، اٹلی، فرانس اور مالٹا شامل ہیں جو قرنطیہ کے بغیر آمد کی سہولت پیش کرتے ہیں۔
امریکہ میں کرونا کی ویکسینز کے تیزی سے آغاز اور فضائی سفر کی بحالی کے ساتھ ایمریٹس اپنی موجودگی برقرار رکھنے کے لئے کام کررہا ہے ۔ جولائی میں اپنے نیٹ ورک کے اندر میامی کو شامل کرنے کے بعد ایمریٹس امریکہ میں ہفتہ وار 70 پروازیں آپریٹ کررہا ہوگا جن کے ساتھ 12 گیٹ ویز بشمول بوسٹن، شکاگو، نیویارک، ہوسٹن، ڈیلاس، لاس انجیلس، سان فرانسسکو، سیئٹل، واشنگٹن ڈی سی اور اورلینڈو شامل ہیں جہاں سفر کے لئے 26 ہزار سے زائد مسافروں کی نشستیں ہوں گی۔

ایئرلائن میلان۔ نیویارک اور ایتھنز نیوارک کے ٹرانس اٹلانٹک آپریشنز میں اضافہ لاکر بڑی تعداد میں سفری طلب پوری کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہا ہے۔