اسلام آباد میں بجلی گیس کنکشنز بحالی کا سہرا عوام کے سر ہے،جاوید انتظار

عوام نے اپنی آئینی حق کے لیے احتجاجی تحریک چلائی، حکومت کو بجلی کنکشنز پر پابندی ختم کرنے پر مجبور کیا اپنے آئینی حق کے لیے جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی، اسلام آباد کے دیہی و مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو بجلی کنکشنز بحالی پر مبارک باد دیتا ہوں،سا بق آزاد امیدوار این اے 53

بدھ 23 جون 2021 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) اسلام آباد میں بجلی گیس کنکشنز بحالی کا سہرا عوام کے سر ہے۔ عوام نے اپنی آئینی حق کے لیے احتجاجی تحریک چلائی۔ حکومت کو بجلی کنکشنز پر پابندی ختم کرنے پر مجبور کیا۔ اپنے آئینی حق کے لیے جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی۔ اسلام آباد کے دیہی و مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو بجلی کنکشنز بحالی پر مبارک باد دیتا ہوں۔

یہ بات سابق آزاد امیدوار این اے 53 جاوید انتظار نے اپنے دفتر بہارہ کہو اور عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں مختلف دیہی و مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں کہی۔ وفود نے بنیادی عوامی آئینی حق کے لیے کی گئی جدوجہد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وفود میں چیف آرگنائزر یونین کونسل 6 عابد کھوکھر، بری امام نڑولہ سے راجہ اشیاق، بہارہ کہو کوٹ ہتھیال ، شادرہ، جھنگ بھگیال، ملپور و دیگر علاقوں سے حاجی مقصود، محمد سلیم اور ہم خیال مزدور اتحاد سی ڈی اے کے رہنما شامل تھے۔

(جاری ہے)

جاوید انتظار نے کہا کہ سی ڈی اے نے اکثر و بیشتر سوسائٹیز اور ٹاونز کو ناجائزغیر قانونی قرار دیا ہے۔ جن علاقوں میں زمین کی رجسٹری اور انتقال ہوا سی ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا۔ جبکہ وہ کسی طور غیر قانونی نہیں۔ وزیراعظم سے متعد بار سی ڈی اے کی کرپشن پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم غیر قانونی سوسائٹیز اور ٹاونز کو ایمنسٹی دے کر ریگوالرائز کیا جائے۔

بجلی گیس کنکشنزدیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیبطور امیدوار این اے 53 بہارہ کہو میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کا انتخابی وعدہ کیا تھا۔ کئی سال سے بہارہ کہو میں ٹیکنیکل کالج کی بلڈنگ ہونے کے باوجود کالج کا قیام نہیں ہوا۔ اب ہم بہارہ کہو میں عمران خان کے کئیے گئے وعدے پر آواز اٹھائیں گے۔ بہارہ کہو کی عوام وزیر اعظم کو انتخابی وعدہ خلافی کی اجازت نہیں دے گی۔