جماعت اہلسنّت کے رہنماسلیم الدین راجپوت اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے

بدھ 23 جون 2021 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی رابطہ کمیٹی کے رکن ،معروف مذہبی وتاجر رہنمامحمدسلیم الدین راجپوت ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے،انہیں میجر ہارٹ اٹیک کے بعد مقامی ہسپتال میں داخل کیاگیا تھاجہا ں سے علاج معالجہ کے بعد صحتیاب ہونے پر انہیںگھر شفٹ کردیا گیاہے،تاہم ابھی گھر پر صاحب فراش ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی جلد صحتیابی کے لئے اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ﷺ گلبہار کے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، جامع مسجد غوثیہ ٹرسٹ کے ٹرسٹی رکن ناصر حسین خاں، یاسین شکوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی مرزامحمدزمبین بیگ، بزم غلامان مصطفیٰ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، جمعیت قوة الاسلام پاکستان کے چیئرمین علامہ سید آصف مصطفائی، علماء ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ محمدحفیظ اللہ صدیقی ،شہری حقوق کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جمیل عباس نورانی، محمداکرم نقشبندی، صوفی نعیم سروری ودیگر نے تمام احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔