جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیش رفت ،ملزم سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگا لیا،گھر کی تلاشی کے دوران دستاویزات قبضے میں لے لیں،ملزم 2010 میں بحرین سے پاکستان منتقل ہوا۔ابتدائی تحقیقات
مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 جون 2021 11:12
(جاری ہے)
ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو 2010میں بحرین سے پاکستان منتقل ہوا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈیڑھ ماہ قبل پر بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔ڈیڑہ ماہ کے دوران تین مرتبہ لاہور آیا۔ علاوہ ازیں تفتیشی ٹیموں کو جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت مل گئے ہیں ، جن سے پتہ چلا کہ دھماکے کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے کی گئی تھی جب کہ شواہد کی رواشنی میں دھماکے میں ملوث ایک شخص کے علاوہ ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والا پیٹرپال ڈیوڈ واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے ، جس کا تعلق بنیادی طور پر کراچی سے ہے تاہم ڈیوڈ کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے واپس آیا تھا ، جس کے بعد سے وہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھا ، ڈیوڈ کا تعلق غیر ملکی تنظیم سے ہونے کے شواہد ملے ہیں ، پیٹرپال ڈیوڈ نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو دھماکے کے لیے تیار کروایا۔ کہ لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملے میں استعمال ہونے والی ممکنہ گاڑی براستہ موٹر وے لاہورمیں داخل ہوئی ، جہاں صبح 9 بج کر 40 منٹ پر گاڑی کو بابو صابو ناکے پر سیکیورٹی اہلکار کی طرف سے تلاشی کے لیے روکا گیا تاہم دستاویزات کی جانچ کے بعد گاڑی کوروانہ کردیا گیا ، ناکے پر تعینات اہلکار تلاشی کے باوجود بارودی مواد کا سراغ لگانے میں ناکام رہے جس کی بناء پر محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے بابو صابو ناکے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو شامل تفتیش کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.