گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 139 میں ٹیچرز ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد،

تفصیل کے مطابق اساتذہ طلباء کی رہنمائی کے لیے اپنے آپ کو بطور ماڈل پیش کرنے کے لیے ٹیچرز ٹریننگ فورم کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول چک 139 دس آر قدیم میں مرکز ٹھٹھہ صادق آباد کے تمام سکولوں کے اساتذہ نے حصہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 جون 2021 15:52

گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 139 میں ٹیچرز ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد،
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد سرور نذیر)   گورنمنٹ ماڈل سکول چک نمبر 139 میں ٹیچرز ٹریننگ میٹنگ کا انعقاد، تفصیل کے مطابق اساتذہ طلباء کی رہنمائی کے لیے اپنے آپ کو بطور ماڈل پیش کرنے کے لیے ٹیچرز ٹریننگ فورم کے تحت گورنمنٹ مڈل سکول چک 139 دس آر قدیم میں مرکز ٹھٹھہ صادق آباد کے تمام سکولوں کے اساتذہ نے حصہ لیا،

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری ساجد علی گل نے کہا کہ ایسی میٹنگز اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور ایسی میٹنگز وقت کی اہم ضرورت ہیں، اساتذہ اپنے آپ کو نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کریں اور اپنے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی موبائل ایپلی کیشن سے استفادہ حاصل کریں،

میٹنگ میں عبید الرحمن،سید محمد علی خالد، محمد بوٹا،محمد عمران،ناصر حیات،عمران عامر،عتیق الرحمن دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :