پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن بورے والا کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

ہفتہ 26 جون 2021 19:19

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2021ء) پی ٹی آئی کے سنیئر و سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی اور سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی نے کہا ہے کہ پراپرٹی کا شعبہ ایک باعزت اور منافع بخش کاروبار ہے اس سے وابسطہ لوگوں کو معاشرے میں اہم مقام حاصل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن تحصیل بورے والا کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل شیخ عابد فاروق،انجمن تاجران عارف بازار کے صدر چوہدری محمد عاطف آرائیں،نائب صدر شیخ عمران عزیز اور جنرل سیکرٹری،جنرل سیکرٹری محمد عرفان گجر،چیئرمین شیخ اعظم سلطان،شیخ ہارون اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن تحصیل بورے والا کے عہدیداروں سرپرست اعلیٰ چوہدری خالد محمود راٹھ،صدر چوہدری زاہد ابراہیم جٹ،سیکرٹری محمود علی بھٹی،چیئرمین مزرا طارق محمود،رانا محمد یٰسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام ووٹرزاور سپورٹرز کے شکر گزار ہیں کہ جن کی محبتوں اور کاوشوں سے وہ آج اس منصب پر پہنچے ہیں ایسوسی ایشن کے مسائل حل کروانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے حلف اٹھانے والے عہدیداروں میں چوہدری عمران ادریس سینئر نائب صدر،محمد شفیق بھٹی چیئرمین،محمود احمد سیٹھ راحیل،مزمل علی بھٹی،حاجی عبدالرزاق بھٹی بانی،مزمل علی بھٹی،سیٹھ نجیب،رانا صفدر علی،محمد اکمل،فرحت شیراز،محمد ادریس کمبوہ،عبدالخالق،عادل مختار سلیم مغل،ناصر نوید،میاں سجاد احمد،محمد سلیم مغل،حافظ عادل،رانا افتخار احمد،کرم دین اور دیگر شامل ہیں تقریب میں مہمانان خصوصی چوہدری قربان علی چوہان،حاجی محمد جمیل بھٹی اور سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفیٰ بھٹی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :