دنیا کی معیشت بہتری کی طرف جبکہ نالائق حکمرانوں نے عوام کو فاقوں کی طرف دھکیل دیا ہے : پرویز ملک

/ حکومت کی نااہلی سے عوام کو شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی شکل میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے : خواجہ عمران نذیر

اتوار 27 جون 2021 18:30

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دنیا کی معیشت بہتری کی طرف جبکہ نالائق حکمرانوں نے عوام کو فاقوں کی طرف دھکیل دیا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت میں دو کروڑ عوام خط غربت کی لکیر سے نیچے آگئے، موجودہ حکومت کی نااہلی و بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو اس شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی شکل میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑھ رہی ہے،حکومت ایک سال میں آمدن 24 فیصد بڑھانے کا دعویٰ کر رہی ہے، جو تین سال میں 20 فیصد اضافہ نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینٹر ڈاکٹر اسد اشرف سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے سسٹم میں اضافی بجلی شامل کی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا ۔ اس حکومت کا واحد کارنامہ یہی ہے کہ اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا ملبہ مخالفین پر پھینک دیتی ہے،جس کی مثال غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرین حادثہ شامل ہے۔