برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سرنک کارٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
جنرل سرنک کارٹر میں کورونا کی تشخیص معمول کی ٹیسٹنگ کے دوران ہوئی، وزارت دفاع کی تصدیق کے بعد بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان اوروزیر دفاع کو قرنطینہ کے احکامات جاری کردیے گئے۔ برطانوی میڈیا
ثنااللہ ناگرہ پیر 28 جون 2021 20:56
(جاری ہے)
جس پر وزارت دفاع نے مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کا کورونا مثبت آنے کے بعد بحریہ، فضائیہ اور اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہان سمیت وزیر دفاع کو بھی احتیاطی تدابیر کی ہدایت کرتے ہوئے قرنطینہ جانے کے احکامات دیے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 89 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 47 لاکھ 17 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سوا 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 7 ہزار کے قریب کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار 624 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 33 ہزار 24 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15لاکھ 38 ہزار 18 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 80 ہزار 666 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 60 لاکھ 89 ہزار 582 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.