بلاول بھٹو سے ضم اضلاع سے پارٹی کے سینئر رہنمائو ں کی ملاقات

چیرمین پی پی پی کی پارٹی تنظیموں کی ازسر نو تشکیل اور پارٹی کو فعال اور عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت

بدھ 30 جون 2021 20:07

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری کے ساتھ ضم شدہ اضلاع سے پارٹی کے سینئر رہنمائو ں نے سندھ ہاوس اسلام اباد میں ملاقات ۔قبائلی رہنماوو،ْں نے چیئرمین ضم اضلاع کو درپیش مسائل سے آگاہ کردیا۔مسائل میں این ایف سی ایوارڈ میں مختص شدہ حصہ کی عدم فراہمی ،مردم شماری میں قبائلیوں کونظرانداز ی،مختلف شہروں میں پختون قوم کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ سلوک اور دوسری مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ضلع مہمند سے ملک جنگریز خان،سابقہ امیداور این اے 42 شہسوار خان،ایم این اے ساجد حسین طوری،باجوڑ سے اورنگزیب انقلابی اور دوسرے سینئر رہنما موجود تھے ۔اس موقع پر سابقہ امیدوار این اے 42 شہسوار مومند نے کہا کہ مردم شماری میں مہمند قوم کی تعداد انتہائی کم درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ زیادہ تر لوگ دہشت گردی کی وجہ سے دوسرے شہروں میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

اب انکو اپنی شناخت کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اورانکے شناختی کارڈز بنانے میں مختلف قسم کے مسائل درپیش ہیں۔قبائلی رہنماوو،ْں نے چیئرمین کو ضم اضلاع کے مسائل سے آگاہ کردیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ضم اضلاع میں پارٹی تنظیموں کی ازسر نو تشکیل اور پارٹی کو فعال بنانے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائینگے کیونکہ قبائلی عوام کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔