ٴْکراچی،پریڈی کے علاقہ میں سڑک پر ٹھیلے لگا کر ٹریفک جام کرنے سے منع کرنے پر ہنگامہ آرائی

و* حملے اور خنجر سے گاڑی کے ٹائر پھاڑنے کے الزام میں 3 سگے بھائی گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 1 جولائی 2021 22:40

٪کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) پریڈی کے علاقہ میں سڑک پر ٹھیلے لگا کر ٹریفک جام کرنے سے منع کرنے پر ہنگامہ آرائی، پریڈی پولیس نے حملے اور خنجر سے گاڑی کے ٹائر پھاڑنے کے الزام میں 3 سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پریڈی پولیس کے موبائل افسر سب انسپکٹر محمد افضل دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ علاقہ گشت پر تھے، اس دوران انہوں نے صدر شہاب الدین مارکیٹ داؤد پوتا روڈ کے قریب سڑک پر کھڑے ٹھیلے والوں کو ہٹایا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی، جس پر مشتعل افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا،مشتعل افراد نے ہنگامے کے دوران پولیس موبائل کی لائٹیں توڑیں اور خنجر سے ٹائر بھی پھاڑ دیئے جس پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ پولیس پارٹی نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے موقع سے 3 سگے بھائیوں نور الدین، جمال الدین اور شرافت الدین ولد حاجی اکبر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک خنجر بھی برآمد کر لیا، ہنگامہ آرائی میں ملوث دیگر افراد کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔