سراج الحق کی اپیل پر4جولائی کو کراچی تا کشمور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے

جمعہ 2 جولائی 2021 17:09

سراج الحق کی اپیل پر4جولائی کو کراچی تا کشمور مہنگائی کیخلاف احتجاجی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی بے روزگاری اور سودی نظام کے خلاف اتوار 4 جولائی کو اعلانیہ ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ میں بھی کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کے مطابق 4 جولائی کو یوم احتجاج کے سلسلے میں سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہوں گے۔

جن سے مرکزی صوبائی ضلعی و مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد منی بجٹ پٹرول قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جو کہ حکومتی دعوؤں کی نفی یے۔ آئی ایم ایف اور سودی نظام معیشت سے نجات کے بغیر ملک و قوم مہنگائی کرپشن بیروزگاری سمیت مشکلات سے نہیں نکل سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپیل کی کہ عوام اتوار کو مہنگائی کے خلاف منعقدہ جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں۔مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو حیدرآباد، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی سکھر، قائمقام امیر صوبہ شکارپور، قیم صوبہ کاشف سعیدشیخ شہداد کوٹ، نائب امیر صوبہ ممتاز حسین سہتو نوشہروفیروز،حافظ نصراللہ عزیز لاڑکانہ، نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی جیکب آباد، مولانا حزب اللہ جکھرو خیرپور،عبدالوحید قریشی مٹیاری، افضال آرائیں میرپورخاص، عبدالقدوس احمدانی بدین،حافظ طاہر مجید ٹنڈوالہیار سمیت دیگررہنما اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی قیادت و خطاب کریں گے۔