صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

جمعہ 2 جولائی 2021 23:11

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2021ء) وزیر خزانہ بلوچستان میرظہور بلیدی کے بھائی صغیر بلیدی پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لئیے گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے چھوٹے بھائی صغیر بلیدی کو تربت پولیس نے لڑائی، جھگڑے اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ایس ایچ او سٹی تھانہ تربت شیر جان کے مطابق صغیر بلیدی نے نشے کی حالت میں پولیس پر حملہ کیا ہوائی فائرنگ کی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ، گالی گلوچ اور دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے گرفتار ملزم صفیر بلیدی سے پستول اور کلاشنکوف برآمد کیا گیا۔