موجود ہ حکو مت نے غربت بے روزگاری اورمہنگائی کے ذریعے عا م آ دمی کی زندگی اجیرن کردی، چوہدری ریاض گجر

ہفتہ 3 جولائی 2021 21:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنما چوہدری ریاض گجر نے کہا ہے کہ موجود ہ حکو مت نے غربت بے روزگاری اورمہنگائی کے ذریعے عا م آ دمی کی زندگی اجیرن کردی جس کاخمیا ز ہ حکو مت کو بہت جلد بھگتناپڑے گاآئند ہ عا م انتخا با ت میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کسی بھی شعبہ میںعوا م کو ریلیف فراہم نہ کرسکی اورنہ ہی کسی بھی وعدے کی پاسدار ی کی۔

نئے مالی سا ل کے بجٹ کوغیرآئینی طورپرمنظورکراکرحکو مت نے آئین وقانون کوبلڈوزکیامسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ کی طرح آج بھی جمہوریت کیلئے جدوجہدکررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ معاشی ترقی کے دعویداروں نے ایک بار پھر پاکستان کو اندھیروں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ہزاروں میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرنیوالوں کی قلعی حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ نے کھول دی ہے ہر گھنٹے کے بعد بجلی کی بندش نے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جو بھی منصوبے ہیں وہ میٹرو بس پشاور جیسے ہی ہیں جن کی کوئی میعاد اور میعار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین پریشانی میں مبتلا ہیں وہاں انڈسٹرلسٹ نے بھی سرپکڑ لئے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سر چڑھ کر بولنے لگی ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول مہنگا اور گیس کی بندش موجودہ حکومت نے عوام کا مقدر بنادیئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا جائے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ صرف اپوزیشن کو مقدمات میں پھنسانا ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔