( ن) لیگ وزیر اعلیٰ پرالزامات عائد کرکے اپنے لیڈروں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی، نیلم حیات

ؔ لیگی رہنما عثمان بزدار پر الزام عائد کرنے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانک لیں، پی ٹی آئی ایم پی اے

اتوار 4 جولائی 2021 18:55

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ خود مجسمہ کرپشن اپوزیشن ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پر بدعنوانی کا الزام عائد کر رہی ہے۔ انہیں اپنی لیڈرشپ کی کرپشن پر شرمندگی کا ہی اظہار کردینا چاہیے۔ عوام سب جانتے ہیں، مسلم لیگ ن کی ایک خاتون رہنما وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے جھوٹے الزامات عائد کر کے خود اپنے لیڈروں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔

(جاری ہے)

سابق مفرور وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ابھی تک لندن میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کی پوری قیادت کرپشن کے مقدمات میں جیلوں میں ہے یا عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہی ہے۔اس لئے لیگی رہنما عثمان بزدار پر الزام عائد کرنے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانک لیں۔ نیلم حیات کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار عوام کی خدمت کرنے والے وزیراعلی ہیں ،جن سے کرپشن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ اپوزیشن الزامات کی سیاست میں اخلاقیات اخلاقیات کو یاد رکھی