سی ڈی اے لیبر یونین کا ریفرنڈم روکنے کیلئے دائر اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری،صوبوں میں سی ڈی اے کے دفاتر سے متعلق رپورٹ طلب ٌامان اللہ گروپ اعتراضات پر فیصلے کو اب چیلنج کر سکتا ہے نوٹس کو نہیں،جسٹس عمر عطاء بندیال

پیر 5 جولائی 2021 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) سپریم کورٹ نے وفاقی ترقیاتی اداری( سی ڈی ای) لیبر یونین کا ریفرنڈم روکنے کیلئے دائر اپیل پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔نعدالت عظمی نے چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئین صوبوں میں سی ڈی اے کے دفاتر سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملہ پر سماعت کی۔

موجودہ لیبر یونین کے سربراہ امان اللہ کی جانب سے انکے اعتراضات سنے جانے تک ریفرنڈم روکنے کی استدعا کی گئی ہین۔درخواست گز ار امان اللہ گروپ نے موقف اپنایا کہ رجسٹرار این آئی آر سی نے ریفرنڈم کا حکم ہمیں نوٹس دینے سے پہلے جاری کر دیا،اعتراضات سننے کا اختیار صرف رجسٹرار کو ہے کسی ممبر کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت لیبر یونین چوہدری یاسین گروپ کی جانب سے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے رو برون پیش ہو کر موقف اپنایا کہ درخواست گزاروں نے نوٹس وصول کر کے جواب بھی دیا ہے،نوٹس جاری ہونے کا اعتراض اب نہیں اٹھایا جاسکتا،این آئی آر سی کے ممبر کا فیصلہ رجسٹرار کا فیصلہن تصور ہوتا ہے،درخواست گزارنناپنی تین سالہ مدت پوری کر چکے ہیں اب حیلے بہانوں سے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔

ندوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ امان اللہ گروپ اعتراضات پر فیصلے کو اب چیلنج کر سکتا ہے نوٹس کو نہیں۔ عدالت عظمی نینچیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئین صوبوں میں سی ڈی اے کے دفاتر سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے معاملہ پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہی