شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں ووٹ مانگنے کی آڈیو پر ردِعمل دے دیا

آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے،بلے کے لیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں،وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

پیر 5 جولائی 2021 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے،بلے کے لیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ووٹ مانگنے کی جاری کردہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو درست ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کشمیر جا کر بھی بلے کے لیے ووٹ مانگنے کو تیار ہوں۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے ا?ڈیو جاری کی تھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے آڈیو جاری کی۔ اس آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ دیں گے۔