مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 54واں یوم وفات( کل) منایاجائیگا

بدھ 7 جولائی 2021 12:45

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 54واں یوم وفات( کل) منایاجائیگامحترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کیلئے بھرپور جدوجہد کی انہوںنے عملی سیاست میں حصہ لیا اور 1965ء میں ایوب خاں کے مقابلہ میں صدارت کا الیکشن بھی لڑا محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو اس دا رفانی سے کوچ کرگئیں ان کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی جائیگی