لودہراں میں ترقیاتی فنڈ منظور کروانے پر اہلیان کہروڑپکا کا رانا فراز نون اور رانا امجد نون کو خراج تحسین

جمعہ 9 جولائی 2021 22:13

لودہراں میں ترقیاتی فنڈ منظور کروانے پر اہلیان کہروڑپکا  کا رانا فراز ..
لودھراں (محبوب اسلماُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2021ء) کہروڑپکا میں ترقیاتی فنڈ منظور کھانے پر شہریوں نے رانا اعجاز نون اور رانا امجد نون  کا شکریہ ادا کیا  پرانا بہاولپور روڈ کے اطراف محلہ غنی شاہ محلہ بخشی والا کی گلیوں کا سیوریج کا نظام کافی عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا علاقہ مکین سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور مکانوں میں پانی جانے سے مکان بھی بوسیدہ ھو رھے تھے جس کو مدنظر رکھتے ھوئے انصاف یوتھ ونگ سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ارشد چغتائ نے ایس ڈی او ہیلتھ غلام  شبیر اور سب انجینئر لودھراں اور پی ٹی آئی رہنما رانا فراز نون کے پرسنل سیکرٹری اے ڈی کے ہمراہ ان گلیوں کا وزٹ کیا جس پر رانا فراز نون نے  پنجاب حکومت کی طرف سے ان گلیوں کے لئیے فنڈز مختص کروائےفنڈز مختص کروانے پر اہل علاقہ کے معززین لیاقت خورشید حسنین۔

(جاری ہے)

خالد عرفان شوکت۔حاجی عمر حیات۔زاہد اعوان۔چوھدری عامر و دیگر نے رانا فراز احمد نون اور امجد نون کو شکریہ ادا کیا