کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 14 رکنی کمیٹی تشکیل

منگل 13 جولائی 2021 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینر رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں اراکین قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ،خواجہ سلمان رفیق، یاسین سوہل، خواجہ عمران نذیر اور رمضان صدیق بھٹی ،سابقہ ایم پی اے میاں نصیر احمد، حافظ نعمان، رانا خالد قادری، رانا احسن شرافت، نسیم وڑائچ،شاہد شیخ اور چوہدری سجاد بھی شامل ہیں ۔