شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 13 جولائی 2021 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2021ء) یوم شہداء کشمیر پر شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ مقدس ایوان یوم شہداء کشمیر پر شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

13جولائی 1931کو قابض بھارتی فوج نے 21کشمیریوں کو شہید کیا۔یہ ایوان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پر امن تحریک کو سلام پیش کرتا ہے۔برہان وانی جیسے نوجوان تحریک آزادی کشمیر کے اصل ہیرو ہیں۔پاکستانی قوم اپنے کشمیریوں بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی اورسفارتی حمایت بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی۔انشاء اللہ جلد نہتے اور معصوم کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گئیں