کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی

جمعہ 16 جولائی 2021 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے جولائی تاجون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے ،جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ،فروری کے لئے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ،مارچ کے لئے 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ،اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی ،جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی ،جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گی۔